سیاسی جگتیں جاری، مکس اچار پارٹی کس کو کہہ دیا گیا؟

لاہور(آئی این پی ) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مکس اچار پارٹی کی آشا،تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے۔ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی آشا

تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکاہے۔ان کی آشا اور خواہش این آر او اور نیب ریفرنسز سے چھٹکارا ہے۔ان کا سارا تماشہ کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ سے بچنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آشا،تماشا اور بھاشا آپس میں رتی برابر بھی مطابقت نہیں رکھتی۔یہ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close