روزگار کے ہزاروں مواقع تیار، وزیراعظم کی قیادت میں منصوبہ بندی کر لی گئی

ااسلام آباد (پی این آئی)روزگار کے ہزاروں مواقع تیار، وزیراعظم کی قیادت میں منصوبہ بندی کر لی گئی، وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مقامی جزائرپرترقیاتی کام کے اجراء سے پہلے ان کاماحولیاتی جائزہ اوروہاں قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔اسلام آباد میں پاکستان آئی لینڈ اور راوی

ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زوردیاکہ دونوں منصوبوں میں ترقیاتی سرگرمیوں سے نہ صرف پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی بلکہ مقامی لوگوں کے لئے روزگارکے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ آئی لینڈمنصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی متعلقہ صوبوں میں فلاحی منصوبوں پرخرچ کی جائے گی۔پاکستان آئی لینڈمنصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان آئی لینڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ اور تجارتی وسماجی ذمہ داری پرتوجہ مرکوزکی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچرسمیت ماحولیات کے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملکرکام کررہی ہے۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ مقامی ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے لئے فشرمین ویلفیئر فنڈقائم کیاجائے گا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی لینڈمنصوبے کوماحول دوست اندازمیں تعمیر کیاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close