سازش سامنے آ گئی، جمہوری نظام کو کون کمزور کرنا چاہتا ہے، پتہ لگا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سازش سامنے آ گئی، جمہوری نظام کو کون کمزور کرنا چاہتا ہے، پتہ لگا لیا گیا، اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں ملک اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔آج اسلام آباد میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں انتشار اور غیریقینی صورتحال پیدا کرناچاہتی ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حز ب اختلاف کی جماعتیں ذاتی مفادات کی بنیاد پر اپنے سیاسی ڈرامے کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ملکی معیشت بحال ہوگئی ہے اور تمام اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔انہوں نے قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وزیراعظم صورتحال پر قابو پانے کیلئے سخت جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اداروں میں تصادم چاہتی ہیں۔وزیر اطلاعات نے پاکستان پیپلزپارٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ پارٹی ایک علاقائی جماعت بن گئی ہے اور مختلف حربوں کے ذریعے سندھ میں اپنی صوبائی حکومت بدعنوانی اور نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔احتساب اور امور داخلہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں واقعہ پر تنازعات کو ہوا دی جو بابائے قوم قائداعظم کے مزار پر ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close