اہم شخصیت نے حکومت کو قیمتوں میں کمی کا زبردست نسخہ پیش دیا، عملدر آمد سے فوری فرق پڑ سکتا ہے

اسلام آباد (پی این آئی)اہم شخصیت نے حکومت کو قیمتوں میں کمی کا زبردست نسخہ پیش دیا، عملدرآمد سے فوری فرق پڑ سکتا ہے، صدرڈاکٹرعارف علوی نے حکومت کوتجویزدی ہے کہ مہنگائی میں کمی کے لئے اشیاء خوردونوش کی وافردرآمداوران کے ذخیرہ کرنے کو یقینی بنایاجائے تاکہ طلب اوررسدمیں کمی کافائدہ

اٹھانے والے مافیاکی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تعمیراتی شعبے کے لئے مراعات کااعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی پیکج افرادی قوت کی ضروریات زندگی کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔صدرنے کہاکہ حکومت نے کم آمدنی والے افرادکے لئے گھروں کی تعمیرکے لئے نجی بینکوں سے قرض کی فراہمی کے لئے نئے قانون کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اٹھارہ بلین ڈالرسے کم ہوکردوبلین ڈالرتک آگیاہے۔انہوں نے قومی ترقی، دہشت گرد ی کے خلاف جنگ ،سیلاب اورکراچی میں امن کی بحالی کیلئے پاک فوج کے کردارکی بھی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close