اسلام آباد(پی این آئی)کونسا ادارہ سندھ حکومت کے دفاع میں کھل کر سامنےآ گیا؟ وفاق سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے؟، پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہنا چاہیے۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم
نواز کے خاوند کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی کراچی میں ہونے والی گرفتاری پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکوگرفتارکرنے کے لیے مجبورکیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدرکی گرفتاری میں مریم نوازکی چادراورچہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ نے اس ضمن میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام اورہمارےکلچرمیں خواتین کا تقدس پامال کرنےکی ممانعت ہے۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں