نیکٹا کی تھریٹ کے باوجود کوئٹہ میں تیاریاں مکمل، ٹریفک پلان کیا ہو گا؟

کوئٹہ (پی این آئی)نیکٹا کی تھریٹ کے باوجود کوئٹہ میں تیاریاں مکمل، ٹریفک پلان کیا ہو گا؟، کوئٹہ ٹریفک پولیس نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سریاب روڈ سے ہاکی چوک تک کا علاقہ بند ہو گا۔ کالونی روڈ بند رہے گا۔ جناح اور کواری روڈ سے

امداد چوک تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ بلوچستان پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گا۔ریلوے استیشن سے زرغون روڈ تک ٹریفک نہیں جائے گی۔ جوائنٹ روڈ اور اسپنی کراس تک پارکنگ نہیں ہو گی۔ ایئرپورٹ روڈ سے آنے والی ریلیاں طور ناصر پل سے جبل نور تک جائیں گی۔وی آئی پی پارکنگ ریلوے ہاکی گراؤنڈ کے سامنے سیکرٹریٹ کی پارکنگ میں ہو گی۔ اسٹیڈیم میں بھی پارکنگ قائم کی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہر چوک اور چوراہے پر موجود رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close