صفحہ پلٹ گیا، حکومت جانے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے۔مریم نواز نے سینئر صحافی

کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں یہ بیان دیا۔حامد میر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ “ایک وفاقی وزیر بار بار دہائی دیتے پھر رہے ہیں کہ جو خواتین سیاست میں نہیں انکے نام کیوں لئے جا رہے ہیں؟خواتین کے نام نہیں لئے جانے چاہئیں لیکن یہ کہاں کی شرافت ہے کہ جس خاتون سیاستدان سے آپکا اختلاف ہے آپ پہلے اسے نانی نانی کہیں اور پھر اسکے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس جائیں؟”۔اس کے جواب میں مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ “اسی سے اندازہ لگا لیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ۔ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے”۔ یہاں واضح رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل بھی اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ جنوری میں اسلام آباد کی جانب رخ کرنے سے قبل ہی یہ حکومت چلی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close