عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں

یلاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر

خصوصی توجہ دی جائے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت محکمہ ریونیو کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئےٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے اور محکمہ ریونیو غیرضروری ود ہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے لئے نظام خصوصاَ گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے ۔ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ غیر ضروری ود ہولڈنگ ٹیکس کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کی جائے ۔یاد رہے کہ حکومت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو بھی آن لائن ٹوکن ٹیکس ادا کرنے سہولت دینے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایک ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی ہے جس سے آن لائن گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کیا جا سکے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close