پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت قائم کرنے کا اعلان کر دیا

گانچھے (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، ایسا سیاستدان نہیں جو اپنے وعدوں سے مکرجاو¿ں، بھٹو کا نواسہ ہوں، یوٹرن نہیں لیتا۔گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دیکھیں کیا حال کر دیا، میں اور آپ مل کر گلگت بلتستان کی تقدیر بدلیں گے۔ صرف الیکشن کیلئے یہاں نہیں آیا، جو وعدہ 2018 میں کیا تھا آج بھی وہی ہے، جس طرح آپ نے ڈوگراراج سے آزادی حاصل کی اسی طرح موجودہ حکومت سےحاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جو گلگت بلتستان کو حقوق دلواسکتی ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کوحقوق دیئے اور جمہوریت کا تحفظ کیا، ملک کی سیلیکٹڈ حکومت اور ہائبرڈ نظام کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بیرون ملک لوگوں کو کہتا ہوں پہلے گلگت بلتستان جاو¿ پھر سندھ آو¿، صوبے کے کونے کونے میں کیمپسز اوریونیورسٹیاں کھولیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close