وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کے لیے آسانیا ں اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ہوئی جس

میں وفد نے برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں معاشی عمل میں تیزی آئی ہے۔وفدنے وزیراعظم کوایکسپورٹ میں اضافے اور ملکی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ کاروباری برادری کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے سے نہ صرف ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا بلکہ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ اس سے دولت کی پیداوار ممکن ہوگی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، برآمدکندگان اور صنعت کاروں کی پیش کی جانے والی ہر قابل عمل تجویز پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close