ریڈیو پاکستان کے بعد ایک اور سرکاری ادارے سے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)پی آئی اے نے 250سے زائد یومیہ اجرت والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے پر غورکرنا شروع کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئر لائن کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث پی آئی اے نے 250 سے زائد یومیہ اجرت

والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔کورونا کے باعث پی آئی اے پر شدید مالی دباؤ تھا کی وجہ سے یومیہ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے فارغ کیے جانے والے یومیہ اجرت والے ملازمین کا تعلق انجینئرنگ، ایڈمن، سمیت زیلی کمپنی اسپیڈیکس سے ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے 2500 سے 2900 تک یومیہ اجرت والے ملازمین کو فارغ کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے ، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے کوریئر کمپنی اسپیڈیکس کو بند کرنے کا پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے دوروز قبل حکومت نے ریڈیو پاکستان کے 749ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close