ڈکٹیٹر ہونے کیلئے جسم پر یونیفارم ہونا ضروری نہیں، نواز شریف خود کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں،سینئر صحافی پھٹ پڑے

لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف خود کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہی سب کچھ ہیں، وہ مشاورت پر یقین ہی نہیں رکھتے، وہ کسی سے مشورہ نہیں کرتے۔

عارف حمید بھٹی نے نواز شریف کو ڈکٹیٹر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر ہونے کیلئے جسم پر یونیفارم ہونا ضروری نہیں بلکہ آپ کے ذہن میں ہوتا ہے کہ میں سب کچھ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close