دنیا بھر میں کورونا وائرس نے کتنے لوگوں کی جان لے لی؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

نیو یارک(پی این آئی )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 15 لاکھ 49 ہزار 987 افراد متاثر اور 11 لاکھ 37 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 745 ہو گئی ہے اور 94 لاکھ 66 ہزار 910 ایکٹیو کیسز ہیں۔نجی نیوز چینل کے مطابق امریکہ کورونا

وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 419 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 85 ہزار 748 تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 77 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 649 تک پہنچ گئی۔روس میں 14 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔سپین میں 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 34 ہزار 366 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 10 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 27 ہزار 519 اموات ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close