چنیوٹ(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف موت اور خون سستا رہ گیا ، باقی سب مہنگا کردیاگیا ، صنعت تباہ ہو چکی ہے ،جمہوریت کی بات کرنیوالوں میں صرف خانہ دانی بادشاہت ہے اور ایک شخصیت کے گرد تمام نظام موجود ہوتا ہے یہاں کارکن صرف قربانیان دینے کیلئے ہوتا ہے،
ریڈیو پاکستان سمیت تمام اداروں کو بھی تباہ کر دیا گیا ،حکومت کے ایک کروڑ نوکریوں کے اعلان کے برعکس ہر روز لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں، ریڈیو پاکستان سے یک جنبش قلم ساڑھے سات سو ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا جو کہ انتہائی غلط ہے ، انہیں فوری بحال کیا جائے ۔ جمعرات کو یہاںمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صرف موت اور خون سستا رہ گیا ہے، صنعت تباہ ہو چکی ہے ،جمہوریت کی بات کرنیوالوں میں صرف خانہ دانی بادشاہت ہے اور ایک شخصیت کے گرد تمام نظام موجود ہوتا ہے یہاں کارکن صرف قربانیان دینے کیلئے ہوتا ہے۔جماعت اسلامی کے علاوہ باقی جماعتیں صرف اپنے نابالغ بچوں کو عہدے بانٹنتے ہیں ان تمام جماعتوں کے اندر بھی الیکشن ہو، الیکشن کمیشن سرپرستی کرے۔ملکی حالات یہ ہیں کہ اسلام آباد میں پی ایچ ڈی سکالرز نے دھرنہ دیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کمی کی ہے۔ یونیورسٹیوں کے پراجیکٹ بند ہو گئے ہیں۔چانسلرز نئے لوگوں کو لینے کے بجائے پرانے لوگوں کو بھی فارغ کر رہے ہیں۔سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے سکالرز بھی مشکل میں ہیں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چھ دن دھرنہ دیا، ہزاروں کی تعداد میں مائیں بہنیں اپنے شیرخوار بچوں کیساتھ سردی میں بیٹھے رہے لیکن ان کو سننے کے لئے کوئی حکومتی حکام تیار نہیں ہیں چند دن پہلے کلرک آئے وہ بھی روتے رہے، مہنگائی نے سرکاری ملزمان کا یہ حال کر، دیا باقی عوام کا کیا حال ہو گا۔ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں۔ریڈیو پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا۔حکومت کا ایک کروڑ نوکریوں کے برعکس ہر روز لوگ بے روز گار ہو رہے ہیں، ریڈیو پاکستان سے یک جنبش قلم ساڑھے سات سو ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیاگیا جو کہ انتہائی غلط ہے ، انہیں فوری بحال کیا جائے ، ریڈیوملازمین کی گرفتاری بھی قابل مذمت ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں