وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر مراد علی شاہ نے 2 الگ موقف اپنائے۔ پریس کانفرنس میں

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے غلط کیا لیکن اسمبلی میں دوسرا موقف اپنایا۔ دراصل ان کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ لاکھوں مقدمے درج ہو رہے ہوتے ہیں کیا وزیراعظم سب کا جواب دیں گے؟ سندھ حکومت موجودہے، سندھ پولیس کا کیس ہے، اس پر وزیراعظم کیوں جواب دیں؟فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 15 جنوری سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے کیونکہ وہ وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ہر رہنما الگ بات کر رہا ہوتا ہے، یہ دراصل کنفیوز ہیں، انہیں بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے کہ موقف کیا اپنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close