سندھ میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کادعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا اور نہ ہی اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے خود ہی ہر 2 مہینے

بعد شور ڈال دیتے ہیں کہ کوئی سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائے۔ سندھ میں گورنر راج کون لگا رہا ہے؟ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر راج سندھ کے ساتھ زیادتی ہوگی، بلکہ گورنر راج کسی بھی صوبے کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ کسی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فون پر دھمکی دی ہے تو اس کا نام بتایا جائے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں سندھ حکومت ختم کرنے کی دھمکی گی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں