عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے، ن لیگی لیڈر نے دعویٰ کیسے کر دیا؟

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس این آر او دینے کی طاقت ہی نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں پی ایم ایل (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران موجودہ حکومت کا فسطائی رویہ رہا ہے۔سابق گورنر سندھ

محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،عمران خان کی مقبولیت گرتی جارہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی کواغواکیا گیااور مریم نوازکے ہوٹل میں غنڈہ گردی کی گئی،جودہ حکومت سے کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں۔محمد زبیر نے کہا کہ کراچی واقعہ سے متعلق میرے بیان کی توثیق پی ڈی ایم کی قیادت اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close