اپوزیشن کا غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے،نیا محاورہ کس نے دے دیا؟

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا،چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا، کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی

دیگی،اپوزیشن غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے،بھارت کے بیانیے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ،اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا ،نوازشریف کو واپس لایا جائیگا ۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے آج پاکستان میں امن ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے امن آیا۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان دہشتگردی نہیں سیاحت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی بھی کہتے ہیں کورونا میں پاکستان جیسے اقدامات کرتے تو دس بلین ڈالر بچ جاتے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کورونا میں اپوزیشن نے سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ پینتیس چالیس سال حکومت کرنے کے بعد بھی یہ اپنا علاج باہر سے کراتے ہیں انہوںنے کہاکہ کورونا میں پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہ رہی ہے۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو فیٹف سے نکالنا تھا، فیٹف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے تماشا کیا ،فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا اور کہا کہ بے شک پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں چلا جائے ہمیں آر او دیا جائے۔ مراد سعید نے کہاکہ سرٹیفائڈ اشتہاری ، چور اور جھوٹا نواز شریف بھی اداروں پر بات کرتا ہے، پانامہ میں آئس لینڈ اور یوکیرائن کے وزیر اعظم گھر گئے، نواز شریف نے کہا پانامہ ان کے خلاف سازش تھی، نواز شریف کو عدالت نے نا اہل قرار کیا۔ انہوںنے کہاکہ جعل سازی کرو تم، مفرور اور اشتہاریوں کا خاندان تم اور سوال بھی کرو، چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close