وفاقی کابینہ نے وزارت دفاع سے ٹائم لائن مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی کابینہ نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانے کیلئے وزارت دفاع سے ٹائم لائن مانگ لی۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی 13 اکتوبر کو کابینہ کو بریفنگ کے منٹس کی کاپی منظر عام پر آگئی بریفنگ کے مطابق وزارتِ دفاع نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات ہٹانیکیلئے سی ڈی ایسیوقت مانگا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے بتایاکہ سیکٹر ای ایٹ، ای نائن میں تجاوزات کا معاملہ ائیر فورس، نیوی کے سامنے رکھا گیا، وزارت دفاع نے مارگلہ روڈ پرتجاوزات ہٹانے کیلئے سی ڈی اے سے وقت مانگا ہے۔اس موقع پر وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ وزارت دفاع تجاوزات ہٹانے کی ایک تاریخ بتائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔وفاقی کابینہ نے 11 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہاربرہمی بھی کیا اور وزیراعظم نے واضح کیا کہ گرین بیلٹس پرتجاوزات کی اجازت نہیں دی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close