17 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے، فواد چوہدری کی خوشی کی انتہا نہ رہی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 17 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوںنے کہاکہ 17سال میں پہلی بار برآمدات اور ترسیلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ

حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ہے جس کے نتیجے میں ظاہر ہے خرچے کم ہوئے ہیں۔فواد چودھری نے تحریر کیا کہ خرچے کم اور آمدن زیادہ ہو تب ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close