سینئر تجزیہ کار کووزیراعظم کامعاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا، ذرائع

اسلام آباد(این این آئی)ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ، سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور سینئر تجزیہ نگار رؤف حسن کو وزیراعظم عمران خان

کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔ رئوف حسن ملکی و غیر ملکی انگریزی اخبارات میں آرٹیکل بھی لکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ کی میزبانی کرتا رہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے ہٹانے کی گزارش کی تھی جوانہوں نے منظور کرلی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close