اسلام آباد چڑیا گھر ویران ہو گیا، ریچھ اور ہاتھی کس ملک بھیجے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس میں سماعت کے دور ان ریچھوں اور کاون کی منتقلی سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ۔جمعرات کو چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔ ڈپٹی اٹارنی

جنرل نے کہاکہ این او سی جاری ہونے کے بعد ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی منظوری دے دی گئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایک ریچھ کو اردن دوسرے بلغاریہ کو منتقل کیا جائیگا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ کاون ہاتھی کا کیا بنا؟ چڑیا گھر میں کاون ہاتھی کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹر عامر کی ٹیم اتوار کو آئے گی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاون ہاتھی کا پنجرا تیار ہو چکا ہے جو چڑیا گھر منتقل کیا جائیگا۔عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close