مریم اورنگزیب نے رہائی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین پر پولیس تشدد، کریک ڈاون اور تھانوں میں بند کرنے پر احتجاج، فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زندگیوں کے برس ہا برس سرکاری ملازمت کو دینے والوں کی نوکریاں چھیننا اور ان پر ڈنڈے

برسانا فسطائیت کی انتہاء ہے ، انہوںنے کہا عمران صاحب آپ کی نالائقی کی وجہ سے معیشت خرابی ہوئی، اس کی سزا غریب ملازمین کو کیوں دے رہے ہیں؟ ،عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں، کس منہ سے لوگوں سے نوکریاں چھین رہے ہیں؟،عمران صاحب ملازمین کی نوکریاں چھینتے ہیں اور احتجاج پر ان نہتے مظلوم ملازمین پر کریک ڈاون کرکے تھانوں میں بند کررہے ہیں،عمران صاحب غریب ملازمین کی آہوں، بددعاوں اور آنسووں کا آپ کو حساب دینا ہوگا ،ریڈیو پاکستان کے غریب ملازمین کو نوکریوں پر بحال اور تھانوں سے رہا کیاجائے،عمران صاحب ریڈیو پاکستان کے نکالے جانے والے ملازمین سے بدسلوکی پر معافی مانگیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close