اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچا ئومہم پر ہیں، حکومتی ترجمان کی جوابی کارروائی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن بچا ومہم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی من پسند جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار کی حکومت ہے، چوروں اور کرپٹ عناصر کے نزدیک جمہوریت صرف ان کے اقتدار میں رہنے کا نام ہے۔ شہباز

گل کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا کرپشن کرکے این آر او کے بعد نظریاتی ہونے کا ا سکرپٹ پرانا ہے، شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ 70 سالہ نئے نظریاتی نواز شریف واپس کب آئیں گے؟۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق چھیننے والے آج عوام کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کو بیانات کے بجائے کرپشن کا حساب دینا چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close