کراچی(آئی ا ین پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کر دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے
برخاست کرنے کی مذمت۔ بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگانے والا نالائق اعظم لاکھوں پاکستانیوں کو بیروزگار کرچکے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے پہلے پی ٹی ڈی سی کے 450 ملازمین کو فارغ کیا گیا۔ اسٹیل ملز کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کا روزگار بھی سلیکٹڈ حکمرانوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں بھی وفاقی حکومت سے کم نہیں۔ نااہل و نالائق حکمران عوام کے ذریعہ معاش کے لئے سونامی بن کر آئے ہیں۔ مثالیں ریاستِ مدینہ کی دیتے ہیں، لیکن ان کے کام مسولینی اور ہٹلرسے بھی بدتر ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں کو گھر جانے کا وقت قریب ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں