بھارتی ڈیجیٹل میڈیا کے پروپیگنڈے کا ایک اہم ہدف لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم ہیں، آئی پی آر آئی کی رپورٹ

اسلام آ باد (آئی این پی ) رواں سال اگست (2020) سے لے کر اب تک بھارتی پروپیگنڈے کا ایک اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم ہیں ۔اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی پی آر آ ئی ) کے اعداد و شمار نے ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کے اس نمونے کی نشاندہی کی

ہے جو پاکستان میں 2018 کے عام انتخابات کے بعد تیزی سے بڑھا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال اگست (2020) سے لے کر اب تک بھارتی پروپیگنڈے کا ایک اہم ہدف چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم ہے ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈے میں 4 اہم موضوعات ، پاکستان آرمی کے خلاف مہم ، پاکستان میں شہری بدامنی پھیلانا ، کشمیر پر پروپیگنڈہ اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کا انکشاف کیا جارہا ہے۔ تفصیلات آئی پی آر آئی کے آفیشل ٹویٹر اکا ونٹ کے ذریعے ٹویٹ کردہ آریگرام پر ظاہر ہو ئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں