وزیر اعظم عمران خان نے کیا انکشاف، صنعتوں کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ کیا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کیا انکشاف، صنعتوں کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی صنعتی عمل کے فروغ سے وابستہ ہے۔اسلام آباد میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

وزیراعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے، چھوٹی اور درمیانی صنعت کو بچانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کیاجائے۔ صنعتی شعبے کو ہرحوالے سے سہولت فراہم کی جائیں۔ مہنگی بجلی چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے فروغ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجود استعداد کو بروئے کار لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ صنعتی شعبے کو توانائی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دی جائے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی اور بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاوَنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ہزار 492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا ۔تاہم گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

close