کس نے کر لیا سیاسی میدان میں شکست کا اعتراف؟

اسلام آباد(پی این آئی)کس نے کر لیا سیاسی میدان میں شکست کا اعتراف؟، مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات شبلی فراز کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ سیاسی میدان میں اپنی شکست کا اعتراف کرچکا ہے۔ انہوں نے پہلے مریم نواز کے کمرے پر حملہ کروایا اور اب ان کی ذات پر حملہ کررہے ہیں۔مسلم

لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بنارسی ٹھگ وہ ہوتے ہیں جو رات کی تاریکی میں خواتین کے کمروں کے دروازے توڑتے ہیں۔ ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ مریم نواز کی ذات پر گھٹیا حملے ووٹ چوروں کے سیاسی میدان میں ان سے ہار جانے کا ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شبلی فراز کو اپنا نہیں تو کم از کم اپنے عظیم والد کی میراث اور مقام کا ہی کچھ خیال کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close