پی ٹی آئی کے ووٹر کو کوڑے کیوں مارے گئے؟ مظاہرین کیا نعرے لگا رہے تھے؟

وہاڑی(پی این آئی )پی ٹی آئی کے ووٹر کو کوڑے کیوں مارے گئے؟ مظاہرین کیا نعرے لگا رہے تھے؟، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف باربر ایسوسی ایشن کا انوکھا احتجاج،مظاہرین نے پی ٹی آئی ووٹر کو ووٹ دینے کی پاداش میں علامتی کوڑے مارے،ضلعی صدر عمران علی قریشی،جنرل

سیکرٹری ریاض بھٹی اور محمد افضل کی قیادت میں نکالی گئی ریلی شرکاء نے گو عمران گو اور مہنگائی ختم کروانے کے نعرے لگائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ضلعی صدر باربرایسوسی ایشن عمران علی قریشی و دیگر نے کہا کہ نااہل اور انصاف کے جھوٹے دعویدار ہر جگہ پر ناکام ہوچکے ہیں مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔چینی،آٹا،ادویات اوراشیاء ضرورت کی قیمتوں کو ہر گھنٹہ بعد بڑھا دیا جاتا ہے غریب لوگ بھوک سے مررہے ہیں حکمران غریبوں کیلئے بھی کچھ سوچیں ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close