مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائیگا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز بار بار کہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائیگا ،کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ پولیس نے پہلے ٹوئٹ کیا، کہا گیا کیپٹن (ر) صفدر کو قانون کے مطابق گرفتارکیاگیا اور

قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی کے گھر کیپاس کیمرے لگے ہیں ثبوت سامنے لائیں، آئی جی سندھ کابیان اب کیوں سامنے آرہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں قائدکے مزار پر جو ہوا وہ غلط تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بیانیہ نوازشریف نے لندن سے شروع کیاتھا،عوام اوراداروں میں خلیج پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سب اس لیے ہورہاہے ،کسی طرح سنسنی پھیلائی جائے، عدلیہ اوراداروں پردباؤڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان100مرتبہ حکومت قربان کردینگے این آراونہیں دیں گے ،اپوزیشن کچھ بھی کرلے این آر او کسی صورت نہیں دیاجائیگا، مریم نوازباربارکہہ رہی ہیں مجھے بھی گرفتارکرلو، مریم نواز کو بھی گرفتار کیا جائے گا کیسزمنطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close