نوازشریف نے عرب ممالک سے تعلقات خراب کئے، آرمی چیف جنرل باجوہ نے تعلقات بحال کروائے

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے کہاہے کہ نوازشریف نے عرب ممالک سے تعلقات خراب کئے،آرمی چیف جنرل باجوہ نے تعلقات بحال کروائے ،نوازشریف مایوس ہیں جنرل باجوہ نے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو

دیتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا،سعودی عرب نے یمن بھیجنے کیلئے فوج نہیں مانگی ،وزیر خارجہ کو سعودی عرب سے گلہ تھاتو ٹی وی پر نہ کرتے ،یہ بات سڑک پر کرنے کی بجائے سعودی ہم منصب کوفون کرلیتے ،یہی بات وہ ہمارے بارے میں کرتے تو ہمیں بھی گلہ ہوناتھا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ شہبازشریف سمیت نون کے ذمہ داران نواز بیانیے کے ساتھ نہیں ،رات کی تنہائی میں کپتان کے بلاوے پر آجاتے ہیں ،آرمی چیف کابلانا تو بڑی بات ہے ،انہوں نے کہاکہ ان سب کے دلوں میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہش ہے،نوازشریف مایوس ہیں جنرل باجوہ نے سیاسی کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ مدارس کے طلبا فوج کے خلاف اپوزیشن کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے ،ہمیں شاباش دیں کہ گوجرانوالہ اورکراچی میں مدارس کے طلبا نہیں آئے،انہوں نے کہاکہ مدرسے کو سب سے زیادہ مار شریف برادران سے پڑی،فضل الرحمان نے مرہم نہیں رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close