لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلے ہی نئے پاکستان کے نتائج بھگت رہے ہیں اب نئے عمران خان کے نتائج بھی بھگت لیں گے۔حسین نواز کے دفتر کے باہر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کا پاکستان کی معزز عدلیہ کو نوٹس لینا
چاہیے، مجھ پر پہلے بھی پابندیاں لگائی گئیں لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عوام نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ’ نیا عمران خان‘ کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آگے ہی نئے پاکستان کے نتائج کو بھگت رہے ہیں اب نئے وزیر اعظم کے نتائج کو بھی بھگت لیں گے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن اب ایک نیا عمران خان دیکھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں