تین سال میں نیب لاہور پر شہریوں کے اعتماد میں کتنا اضافہ ہوا؟نئی رپورٹ آگئی

لاہور (پی این آئی) نیب لاہور کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔نیب لاہورنے یکم اکتوبر 2017 سے اکتوبر 2020 کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق شہریوں نے 3 سال میں نیب میں دگنی شکایات جمع کرائی ہیں۔ترجمان نیب لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں نیب پرشہریوں کا اعتماد 220

فیصد بڑھا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران نیب لاہورکو33 ہزار911 شکایات موصول ہوئیں۔نیب لاہورنے 73 ارب 23کروڑ 70 لاکھ روپے کے ریفرنس دائر کیے جن میں سے 53 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے ریکورکیے۔ پلی بارگین کے تحت 15 ارب 81 کروڑ70 لاکھ روپے ریکورہوئے۔ترجمان کے مطابق نیب لاہورکے کیسزمیں 78 فیصد ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ نیب لاہورنے 3سال میں 655 افراد کوگرفتارکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں