کورونا وائرس کو دوبارہ پھیلنے سے روکا نہ گیا تو کیا ہو گا؟وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا وباء دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ، آئندہ 2ہفتے توجہ طلب ہیں،اسلام آباد سمیت مختلف بڑے شہروں میں کورونا کی وبا مسلسل بڑھ رہی اور اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،ضابطہ کار پر عمل نہ کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور

انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں ہجوم والی جگہ جانے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور چہرے پر ماسک پہننا شامل ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے بتدریج بڑھتے ہوئے کیسز اس سطح پر نہ پہنچ جائیں جس کے بعد ہمیں پہلے کی طرح پابندی لگانی پڑے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اگر کورونا کیسز کی تعداد مقررہ حد تک پہنچی تو کہیں انڈسٹریز، کاروباری زندگی کے مختلف شعبہ جات کو بند یا پابندی نہ لگانی پڑ جائے۔انہوں نے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایک طرف وبا کے پھیلاؤ کا سبب ہوگا تو دوسری طرف ہمارے سماجی اور اقتصادی امور مثاتر ہوں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا کہ گزشتہ روزکوروناوباء سے19افرادجاں بحق ہوئے کورونا سےبچاؤ کے لیےاحتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کرناہو گا ،تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر بہتر عمل کیا جارہا ہے، بزنس پوائنٹس پرکورونا سےبچاؤ کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،عوام سے اپیل ہےذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو عالمی پذیر آئی ملی ہے۔معاون خصوصی نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے حاصل کردہ مثبت تنائج مایوسی میں بدل جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close