بڑی خبر آ گئی، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز ساڑھے 11کروڑ سے زائد ہوگئے، 2538 خواجہ سراء بھی شامل

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہے جن میں 45 فیصد خواتین اور 55 فیصد مرد ہیں۔الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی صوبہ اور ضلع وار تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں جس کے مطابق پنجاب اور سندھ میں

مرد ووٹرز کی شرح 55 فیصد، خواتین ووٹرز کی شرح 45 فیصد ہے جب کہ خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 57،خواتین کی شرح 43 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 2 ہزار 538 خواجہ سراء بھی رائے دہندگان میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہے جن میں 52 فیصد مرد اور 48 فیصد خواتین ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں ووٹرز کی کل تعداد 59 لاکھ 4 ہزار 4 ، راولپنڈی میں 32 لاکھ 88 ہزار 50 اور ملتان میں 27 لاکھ 95 ہزار 727 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سینٹرل میں ووٹرز کی تعداد 19 لاکھ 66 ہزار 945 ہے،کراچی ویسٹ میں 16 لاکھ 46 ہزار، 187 ، کراچی ایسٹ میں 15 لاکھ 7 ہزار 345 ، کورنگی میں 13 لاکھ 67 ہزار 106 ، کراچی جنوبی میں 11 لاکھ 74 ہزار 124 اور ملیر میں 7 لاکھ 43 ہزار 225 ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close