کویت نے پاکستان سے 13 سال بعد افرادی قوت قبول کر لی،کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اورنرسز شامل

اسلام آباد (این این آئی)13 سال بعد خلیجی ملک کویت میں پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری کے مطابق کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اورنرسز شامل ہوں گی۔دوسرے

مرحلے میں مزید 200 افراد کویت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close