اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانیہ کو خط لکھا ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے 5 اکتوبر کو برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کوخط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا کہ نواز
شریف ملک میں کرپشن کے ذمہ دار ہیں اور امید ہے کہ برطانوی وزیر داخلہ کرپشن کے ذمہ داروں کی ملک واپسی کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں گی۔خط میں برطانوی وزیر داخلہ سے نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے اپنے وسیع اختیارات کا استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔خط میں پاکستانی عدالت کے نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پاکستانی عہدیدار کے مطابق برطانیہ نے ابھی پاکستانی حکومت کی درخواست کا باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال نومبر سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں