پی ٹی آئی کے امیدوار ’بلا‘، پی پی ’تیر‘، ن لیگ ’شیر‘، پی ایم ایل (ق) ’ٹریکٹر‘، جے یو آئی ’کتاب‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، گلگت میں انتخابی عمل شروع

گلگت (این این آئی)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے انتخابات کے لیے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردئیے۔تحریک انصاف کے امیدوار ’بلا‘، پاکستان پیپلزپارٹی ’تیر‘، مسلم لیگ (ن) ’شیر‘، پاکستان مسلم لیگ (ق) ’ٹریکٹر‘، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ’کتاب‘، جماعت اسلامی ’ترازو‘ اور متحدہ قومی موومنٹ ’ پتنگ‘

کے نشان پر انتخابات لڑیں گے۔الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی نشانات جاری کردئیے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی بھی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے۔گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کیلئے 15 نومبر کو پولنگ ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close