سیٹیزن پورٹل پر 30لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سےکتنی شکایات کو نمٹا دیا گیا؟ وزیراعظم عمران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر 30لاکھ شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 24لاکھ شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیٹیزن پورٹل پر 30لاکھ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 24لاکھ شکایات

کو نمٹا دیا گیا ہے۔ 5لاکھ 91ہزارشہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت میں سیٹیزن پورٹل نے عام شہریوں کو مکمل بااختیار بنایا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ شکایات کے موثر حل کے لیے سیٹیزن پورٹل پر رجوع کریں۔وزیراعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے جلال آباد میں بھگدڑ کے نتیجے میں افغان شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھگدڑ کے نتیجے میں پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہاں افغان شہریوں کی دردناک اموات پر گہرا رنج پہنچا۔ میری تمام دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close