اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے عوام کو مفت ماسک فراہم کرنے سفارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے شہریوں کیلئے مفت ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کی سفارش کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا
اجلاس سکندر میندھرو کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزارت صحت کے حکام کیساتھ اجلاس میں شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی صحت نے شہریوں کیلئے مفت ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت شہریوں کیلئے مفت ماسک کی دستیابی یقینی بنائے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ، کورونا کی صورتحال کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے ، عوامی اجتماعات کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہیں ۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ شادی ہالز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ ٹرانسپورٹ، بازاروں میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جاتا ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز میں کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد جاری ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری قومی صحت کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ۔قائمہ کمیٹی کے رکن شفیق ترین نے کہا کہ وزارت صحت میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں وزارت صحت کے مسائل پرانے ہیں، وزارت صحت میں سنیئر عہدوں پر جونیئرز تعینات ہیں حکومت کوشعبہ صحت سے کوئی دلچپسی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے انتظامات کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں