عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا، اقدامات پر عملدرآمد کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

اسلام آباد(پی این آئی)عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا، اقدامات پر عملدرآمد کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔فلور ملز کو اضافے کے بعد آج سے 4ہزار میٹرک ٹن گندم دی جارہی ہے، عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لیے 13ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ کامران بنگش کا

کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سستے داموں آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلور ملز اور آٹا ڈیلرز پر سختی سے چیک اینڈ بیلنس رکھے ہوئے ہیں، انصاف سستا بازار کے مقامات کی نشاندہی کے لیے ہوم ورک کا آغاز کردیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں 4 اور دیگر اضلاع میں 12انصاف سستے بازار قائم ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close