اسلام آباد(پی این آئی)غریب عوام میں ایک بار پھر بجلی گرانے کا منصوبہ، بجلی کتنی مہنگی ہو گی؟ اور فیصلہ کتنے دن بعد ہو گا؟ْبجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔سینٹرل پاور
پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد، کوئلے سے 17.42 فیصد، فرنس آئل سے 5.82 فیصد، مقامی گیس سے 10.10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد، ہوا سے 1.34 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں