وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے بہت بڑا مطالبہ کر دیا، مطالبہ مان لیں، پاکستان کی سالمیت کی قرارداد منظور کریں گے

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق سے بہت بڑا مطالبہ کر دیا، مطالبہ مان لیں، پاکستان کی سالمیت کی قرارداد منظور کریں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر سے متعلق آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں یہ واپس لیا جائے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا

تھا کہ صدرمملکت نے ایک آرڈیننس پر دستخط کیے، سندھ کی سالمیت پر حملہ کیا گیا۔ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں، ہم نے وفاق کو خط لکھا کہ ہمیں آرڈیننس منظور نہیں ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جزائر پر آرڈیننس کے خلاف پورا سندھ کھڑا ہے، سندھ پر حملے کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، افسوس اہم قرارداد پر ہمارا ساتھ نہیں دیا گیا۔ پوری قوت کے ساتھ ملکر آرڈیننس واپس کرائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتے ہیں۔ کسی کو غدار نہیں کہوں گا۔وفاقی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے۔ اسی ہال سے پاکستان کی سالمیت کی قرارداد پاس ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close