علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال آپے سے باہرہو گئے، پیپلز پارٹی کے رہنما کو گلاس مارنے کی دھمکی دے ڈالی

اسلام آباد (پی این آئی)علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال آپے سے باہرہو گئے، پیپلز پارٹی کے رہنما کو گلاس مارنے کی دھمکی دے ڈالی، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سےنجی ٹی وی چینل پربحث کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ولید اقبال آپے سے باہرہو گئے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو گلاس

مارنے کی دھمکی دے ڈالی ۔نجی ٹی وی کے پروگرامیں ن لیگ کے خرم دستگیر ، پیپلز پارٹی کے عاجز دھامرا اور پی ٹی آئی کے ولید اقبال شریک تھے ، اس دوران ولید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نانا یا ماما کے دربار پر جا کر کوئی ایسا کرے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح رد عمل دیتے ہیں ، ولید اقبال کی یہ بات سن کر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عاجز دھامرا کو غصہ آ گیا، انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ” بکواس بند کریں ، آپ بلاول کے نانا پر بات مت کریں جو موضوع ہے اس پر بات کریں ۔“یہاں پر سینیٹر ولید اقبال بھی آپے سے باہر ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” تم بکواس بند کرو،ورنہ میں تمہیں گلاس مار دوں گا ۔“ ولید اقبال غصے سے آگ بگولہ ہوئے اور گلاس ہاتھ میں اٹھا کر کھڑے ہوگئے۔ صورتحال کو نارمل کرنے کیلئے اینکر پرسن نسیم زہرانے ولید اقبال کو حوصلہ کرنے اور غصے نہ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے ۔یہ سارا منظر ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر خاموشی کے ساتھ دیکھتے رہے اور کچھ نہ بولے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close