اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف 24 نومبر کو پیش ہوں، نواز شریف کی طلبی کے اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیے گئے، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر چسپاں کر دیے گئے۔دو اخبارات میں جاری کردہ اشتہارات کی کاپیاں
عدالت کے باہر چسپاں کی گئیں۔ اشتہارات پلاسٹک کوٹنگ کرکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گیٹ پر لگائے گئے۔قبل ازیں نواز شریف کی طلبی کے کیلئے اخبارات میں شتہارات لگائے گئے۔ دونوں اشتہارات عدالتی احکامات کی روشنی میں شائع کرائے گئے۔اشتہار میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی، انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا، ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے، سماعت کے دوران نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے، نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جس کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں