کراچی(پی این آئی)آئی جی سندھ کا اغواء اور پولیس افسران کے چھٹیوں پر جانے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈا کیا ہے؟، آئی جی سندھ کے اغواء اور چھٹیوں پر جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس آج صبح طلب کرلیا۔مراد علی شاہ کی
صدارت میں اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوگا جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد اور سکھر رینج اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ شہر میں موجود سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب آرمی چیف کی یقین دہانی کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے پولیس افسران سے کہا ہے کہ وسیع تر قومی مفاد میں چھٹیوں کا فيصلہ 10 دن کیلئے واپس لے لیں۔سندھ پولیس کے ترجمان کے آرمی چیف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ انکوائری کا یقین دلایا جس پر آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔ سندھ پولیس کے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے تک موخرکیا گیا۔اس سے پہلے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنے وزیراعلیٰ کو لیے آئی جی سندھ ہاؤس پہنچے جہاں آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران بات جیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہائی سے متعلق بھی آگا کیا اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آجائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں