اس بندے کو فکس کرو، وزیراعظم عمران خان نے کس ن لیگی رہنما سے متعلق یہ بات کہی؟ لیگی رہنما خود ہی بول پڑا

سیالکوٹ(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کےسیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔ وزیراعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہوئی کہ اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں یا اس کے اوپر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے کے بعدوزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔ انہوںنے دعوی کیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میرے خلاف منصوبہ بندی ہوئی کہ اس بندے کو فکس کرو ، اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں،اس پر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔ گاڑی سے نکال کر تھپڑ مارنے، منہ کالا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ خواجہ آصف نے کراچی واقعہ کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ میں رینجرزکے لوگ ملوث ہیں ۔ بہت سے ادارے آپس میںٹکرا رہے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ۔ یہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، ہائبرڈ ماڈل نہ ہی پٹڑی پر چلا ہے اور نہ ہی نہ ہی بیٹری پر چل پایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close