آرمی چیف اور آئی جی سندھ کا ٹیلی فونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی؟ سینئر صحافی نے سب کھل کر بتا دیا

کراچی (پی این آئی)معروف اینکر پرسن کامران خان نے بتا یا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے بتا یا کہ ایک اور اہم پیش رفت میں آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے علیحدہ ٹیلیفون کال میں آئی جی سندھ مشتاق مہر سے پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے حالیہ واقعے اپنی تشویش کا اظہار کیا یقین دلایا کہ اس کی شفاف تحقیقات ہوگی اقدامات ہوں گے پولیس و فوجی اداروں میں رابطے مزیدمستحکم اور مضبوط ہوں ۔اس سے قبل آرمی چیف نے بلاول بھٹو سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں آج پیش آنے والے واقعے پر شفاف تحقیقات کا یقین دلا یا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close