نواز شریف کی قسمت اچھی، لندن پولیس نے نواز شریف کے خلاف شکایت کا نوٹس لینے سے انکار کر دیا

لندن(پی این آئی)نواز شریف کی قسمت اچھی، لندن پولیس نے نواز شریف کے خلاف شکایت کا نوٹس لینے سے انکار کر دیا،پولیس نے سابق وزیرِاعظم محمد نواز شریف کے خلاف شکایت کوناقابلِ کاروائی قراردیدیا۔میٹ پولیس نے بتایا کہ ایون فیلڈ یا ہائیڈ پارک میں چھ سے زیادہ افرد کے جمع ہونے کی شکایت پرکوئی کاروائی

نہیں کی جا رہی ،اگر شکایت میں کوئی قابلِ گرفت عمل پایا جاتا تو ضرور کارروائی کی جاتی۔یادرہے کہ ہفتے کے روز ٹویٹر صارف نے ایونفیلڈ اور ہائیڈ پارک میں محمد نواز شریف کے ساتھ چھ سے زائد افراد جمع ہونے کی شکائت کی تھی۔پولیس نے صارف سے ثبوت بھی طلب کئے لیکن کوئی قابلِ اعتراض سرگرمی نہیں پائی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close