آرمی چیف کے نوٹس اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سندھ پولیس کے افسران نے مشروط طور پر چھٹی کی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(پی این آئی)آرمی چیف کے نوٹس اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سندھ پولیس کے افسران نے مشروط طور پر چھٹی کی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،آرمی چیف کے نوٹس اور بلاول سے ملاقات کے بعد سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے مشروط طور پر چھٹی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ

پولیس کے اعلیٰ افسران نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کراچی واقعے پر نوٹس لینے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’آئی جی سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی چھٹی کی درخواست کو فی الحال التوا میں رکھ رہے ہیں اور انہوں نے ماتحت افسران کو بھی ہدایت کی کہ ہے کہ وہ بھی وسیع تر قومی مفاد میں اپنی چھٹی کی درخواستیں 10 روز کے لیے مؤخر کردیں۔سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ماتحت افسران کو ہدایت کی ہے کہ افسران معاملے کی انکوائری کا نتیجہ آنے تک چھٹیوں کی درخواستوں کو مؤخر کردیں۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے آئی جی ہاؤس آنے اور اظہار یکجہتی پر مشکور ہیں، ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پولیس فورس کی دل شکنی کا احساس کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close